Add Poetry

ظلمت تراش

Poet: مرتضیٰ زمان گردیزی By: Murtaza Zaman Gardezi, Multan

ظلمت تراش دستِ ستم گر نہیں ہوں میں
اک عَبْدِ کردگار ,ہوں کافر نہیں ہُوں میں

جیون کے پھول جس سے کھلیں میں ہوں وہ صبا
گل ہوں چراغ جس سے وہ صر صر نہیں ہوں میں

دریا کو آبشار کو جھیلوں کو ہے خبر
ساگر بکف ہوں موج۔ سمندر نہیں ہوں میں

تیری خوشی کے واسطے قابیل کی طرح
ہابیل مار دوں وہ برادر نہیں ہوں میں

جامہ سرا ہوں دل سے تراشے ہزار بیت
جو بت تراشتا ہے وہ آزر نہیں ہوں میں

میرا وجود عشقِ حقیقی ہے مرتضیٰ
رتبے میں اک ملنگ سے کمتر نہیں ہُوں میں

Rate it:
Views: 36
25 Apr, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets