Add Poetry

نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Poet: شاؔہد اقبال By: شاہد اقبال, Khanewal

انوار میں اُتر کے ذرا دیکھیے تو آپ
روضے کو آنکھ بھر کے ذرا دیکھیے تو آپ

یہ کیا کہا کہ آپ کو حاصل نہیں سکون
مدحِ رسول کر کے ذرا دیکھیے تو آپ

فوراََ سمیٹ لیں گے وہ آغوشِ لطف میں
اک بار واں بکھر کے ذرا دیکھیے تو آپ

آتے ہیں اُن کے در پہ فرشتے بھی باادب
اکرام اُن کے در کے ذرا دیکھیے تو آپ

سیراب ہوئے جاتے ہیں رندانِ حق طلب
پیمانے اُس نظر کے ذرا دیکھیے تو آپ

حُر نے کہا کہ مخملیں بستر لگے گی ریت
آلِ نبی پہ مر کے ذرا دیکھیے تو آپ

آتی ہے شہرِ قبلہِ اوّل سے یہ صدا
حالات اس نگر کے ذرا دیکھیے تو آپ

شؔاہد کو لیجے اپنے حصارِ کرم میں شاہ
بادل ہیں سر پہ شر کے ذرا دیکھیے تو آپ

Rate it:
Views: 28
24 Mar, 2024
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets