پہلے دوست کو دھوکا دے کر خفیہ نکاح کیا دررفشاں اور بلال کی شادی کیسے ہوئی؟ یوٹیوبر کے سنگین الزامات

image

"ان دونوں نے خفیہ طور پر نکاح کر لیا ہے. ساتھ ڈرامہ کرنے سے پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے."

یہ چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے یوٹیوبر ماریہ علی نے جنھوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں معروف اداکار بلال عباس اور در فشاں سلیم کے درمیان نکاح کے رشتے کا انکشاف کیا ہے.

ماریہ علی کا کہنا تھا کہ عشق مرشد میں کام کرتے ہوئے دونوں اداکار ساتھ ساتھ رہتے تھے. یہاں تک کہ دونوں کھانا بھی ایک ساتھ کھاتے تھے. جبکہ ڈرامے کے پریمیئر میں بھی دیر سے اس لئے پہنچے تھے کیوں کہ دونوں نے ایک ساتھ وقت گزارا۔

اتنا ہی نہیں بلکہ ماریہ علی نے در فشاں سلیم پر سنگین الزامات بھی لگائے ان کا دعویٰ تھا کہ کہ دررفشاں سلیم نے ایک اور اداکار کو دھوکا دے کر بلال عباس سے خفیہ نکاح کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ شوبز کے دوسرے ستارے بھی دونوں کی شادی کی تصدیق کررہے ہیں البتہ تاحال کسی مستند ذرائع سے ان باتوں کی تصدیق نہیں کی گئی نہ ہی بلال عباس یا دررفشاں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے.

You May Also Like :
مزید