کرن راؤ کو عامر خان کے بجائے کون سا اداکار پسند ہے؟ دلچسپ وجہ بتا کر سابق شوہر کا منہ بند کردیا

image

"انکی فلمیں دیکھ کر مزا آتا ہے. میں نے انکی ساری فلمیں تو نہیں دیکھیں لیکن جب وہ اسکرین پر آتے ہیں تو ان کو دیکھ کر اچھا لگتا ہے. سلمان خان کافی ہینڈسم اور انٹرٹیننگ ہیں."

یہ کہنا بالی وڈ ہدایتکارہ اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کا جن کی پرانی کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے.

کلپ میں کرن سے ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جس پر وہ بلا جھجھک سلمان خان کا نام لیتی ہیں. جس پر عامر خان بھی چونک اٹھتے ہیں. عامر ان سے سلمان کو پسند کرنے کی وجہ پوچھتے ہیں تو کرن کہتی ہیں

"میں نے دبنگ اور نو انٹری دیکھی ہے اور اس میں سلمان خان نے بہت اچھا کام کیا ہے."

کرن کی اس بات کا سن کر عامر بھی کہتے ہیں کہ دبنگ میں واقعی سلمان نے بہترین کام کیا تھا۔

You May Also Like :
مزید