ایسے بچوں کو 2 چماٹ لگائیں، 4 ہفتے موبائل بند کریں اور ۔۔ نادیہ افغن نے نوجوانی میں ہونے والے پیار محبت کے بارے میں کیا کہا؟

image

نادیہ افغن پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک جانی مانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے منفرد کرداروں سے مداحوں کا دل جیتا ہے۔ نادیہ اپنے بے باک انداز اور خوش مزاج طبعیت کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی ہیں۔

حال ہی میں نادیہ نے عمران اشرف کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پیار محبت کے حوالے سے بات کی، ان کی باتیں اتنی مزیدار تھیں کہ وہاں موجود ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوگیا۔

پیار کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نادیہ کا کہنا تھا کہ، انسان کو ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہو سکتی ہے۔ کسی کی عادتیں آپ کے جیسی ہونگی جو آپ کو ان کے قریب کرئے گی تو کسی کو دیکھ کر ہی پیار آجائے گا کہ ہائے یہ کتنا پیارا ہے۔ ایسے میں کسی ایک کو چھوڑنا مشکل لگے گا لیکن کچھ وقت میں سب نارمل ہوجائے گا۔

نادیہ نے نوجوانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، ایسے بچے مجھے بہت برے لگتے ہیں جو ایک بات پر ہی اڑ جائیں کہ یہ نہ ملی تو مر جائیں گے یہ ہوجائے گا وہ ہوجائے گا۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا، سامنے والے کا نمبر ڈیلیٹ کریں، موبائل بند کریں 4 ہفتے، بس اتنا کافی ہے بھولنے کے لیئے اسکے بعد سب اپنی لائف میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو زمانہ اتنا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کہ چار ہفتے بھی زیادہ لگ رہے ہیں۔ ان کی باتیں سن کر سب محضوض ہوئے یہاں تک کہ عمران اشرف نے تو انہیں لَو گُرو بننے کا مشورہ بھی دے دیا جس پر نادیہ ہنس پڑیں۔

You May Also Like :
مزید