5 ہزار کے نوٹ کا گلدستہ اور پاؤنڈز میں عیدی۔۔ کس ٹک ٹاکر کو لاکھوں میں عیدی ملی؟ دیکھیں

image

عید کے دن کرارے، کڑک نوٹوں کی عیدی ملتے ہی بچوں کی ہی نہیں بلکہ بڑوں کی خوشیاں بھی دوبالا ہوجاتی ہیں. اس بار مشہور ٹک ٹاکرز نے بھی اپنے گھر والوں کو ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں عیدی دے ڈالی.

سسٹرولوجی کی اقراء کنول کو ان کے شوہر اریب پرویز نے پھولوں کا نہیں بلکہ 5 ہزار کے نوٹوں کا بڑا سا گلدستہ دے کر حیران کردیا.

جس کو دیکھ کر اقراء کی تو خوشی اور حیرت کی انتہا نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے.

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے. عید کے دن بنائے گئے وی لاگ میں ڈکی بھائی سب کو عیدی دے رہے تھے. جب بات آئی ان کی بیگم عروب کی تو انھوں نے 5 لاکھ دینے کا اعلان کیا.

اسی طرح حال ہی میں پیا گھر سدھارنے والی ٹک ٹاکر سحر مرزا نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ انگلینڈ میں عید منائی اور انھیں بھی پاؤنڈز میں عیدی ملی۔

لیکن اس سے پہلے ڈکی بھائی نے 5 لاکھ کی عیدی اپنی والدہ کو بھی دی. جسے دیکھ کر ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے. ڈکی بھائی کی والدہ نے صرف 15 ہزار لے کر باقی پیسے ڈکی بھائی کو واپس کردیے اور کہا کہ یہ سب پیسے اپنے مداحوں میں بانٹ دو.

You May Also Like :
مزید