میری پہلی محبت دھرمیندر تھے۔۔ امیتابھ سے شادی کرنے والی جیا بچن نے بڑھاپے میں اچانک پہلی محبت کا راز کیوں کھول دیا؟

image

"میری پہلی محبت دھرمیندر تھے. مجھے دھرمیندر سے محبت تھی اور جب انھیں پہلی بار دیکھا تو گھبرا کر میں کمرے میں رکھے صوفے کے پیچھے چھپ گئی تھی"

یہ کہنا ہے بھارتی اداکارہ جیا بچن کا جو بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں. البتہ 2007 میں کافی ود کرن میں انٹرویو کے دوران جیا نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی محبت امیتابھ نہیں بلکہ دھرمیندر تھے.

جیا کہتی ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں اتنے خوبصورت شخص کو دیکھ کر مجھے اس وقت کیا کرنا چاہئے. کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا. مجھے آج بھی یاد ہے کہ دھرم جی نے اس وقت کیا پہنا ہوا تھا. انہوں نے سفید پینٹ اور سفید قمیض زیب تن کر رکھی تھی جس میں وہ دیوتا جیسے خوبرو لگ رہے تھے.

واضح رپے کہ دھرمیندر بھی جیا بچن کی اپنے حوالے سے پسندیدگی سے بے خبر نہیں تھے بلکہ انھوں نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جیا بچن کے احساسات اور محبت ہے جو کہ میرے لیے باعث عزت ہے۔

You May Also Like :
مزید