عائزہ خان کا گھر لوں گی اور سارہ خان کا نازش جہانگیر ساتھی اداکاراؤں سے کیا کچھ لینا چاہتی ہیں؟ دلچسپ کلپ وائرل

image

"درفشاں سلیم ایسی اداکارہ ہیں جن کا ہر ڈرامہ ماشاءاللہ سے آج کل ہٹ ہو رہا ہے. وہ ٹیلنٹ سے زیادہ اپنی اچھی قسمت کی بدولت کامیاب ہو رہی ہیں"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا جنھوں نے عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی. اس پروگرام میں نازش سے دیگر اداکار اور اداکاراؤں کے متعلق سوالات پوچھے گئے جن کے دلچسپ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں.

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ اداکار آغا علی اور خوشحال خان کو بولی وڈ میں اداکاری کرنی چاہیے کیونکہ دونوں بہت ٹیلینٹڈ ہیں.

جبکہ ساتھی اداکاراؤں سے کچھ لینے کے متعلق سوال پر نازش نے جواب دیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ عائزہ خان سے ان کا گھر لینا چاہیں گی جب کہ سارہ خان سے وہ گاڑیاں لیں گی جو ان کے شوہر فلک شبیر انھیں تحفے میں دیتے ہیں.

نازش جہانگیر نے مزید بتایا کہ وہ ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لیں گی اور اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔ جبکہ میرا جی سے وہ کچھ لیں گی نہیں بلکہ الٹا انھیں ہر وہ چیز دے دیں گی جو انھیں چاہیے ہوگی.

You May Also Like :
مزید