نواسی کو خوش دیکھ کر شکر کرتی ہوں پہلے ہمارے پاس صرف ایک کمرے کا گھر تھا!سونی رازدان کا عالیہ بھٹ کے بچپن کے بارے میں انکشاف

image

"اس بات پر شکر کرتی ہوں کہ میری نواسی کے پاس ہر طرح کی آسائش ہے. لیکن میری بیٹی عالیہ کا بچپن ایسا نہیں تھا. اس نے بہت غربت کا وقت دیکھا"

یہ کہنا ہے عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان کا جنھوں نے ’دی این او ڈی میگ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ماضی کے متعلق حقائق بیان کیے.

سونی رازدان کا کہنا تھا کہ عالیہ کا بچپن بہت سادہ اور تنگ تھا. میں نے اپنے بچوں کو بغیر کسی عیش و عشرت کے پالا ہے۔ میں اور مہیش بھٹ اپنی دونوں بیٹیوں، عالیہ اور شاہین کے ساتھ ایک تنگ سے ’وَن بیڈ روم‘ اپارٹمنٹ میں رہتے تھے. اس کے باوجود بیٹیوں کی پرورش بہت پیار سے کی. ہمارے پاس اسمارٹ فونز نہیں تھے. آمدنی کافی کم تھی لیکن میں نے اپنے گھر کے خراب حالات کے بارے میں شکایت نہیں کی کیونکہ تب میں جوان تھی اور سب برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی. شوہر کام میں مصروف رہتے تھے اور عالیہ کے پاس کھیلنے کے لئے ایک کمرہ تک نہیں ہوتا تھا.

You May Also Like :
مزید