چین کی قومی عوامی کانگریس کا نظام

چین کی قومی قانون ساز 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کا سالانہ اجلاس پانچ مارچ سے گیارہ مارچ تک بیجنگ میں جاری رہے گا۔جیسے ہی چین کی اس اہم سیاسی سرگرمی "دو سیشنز" کا آغاز ہوا تو عوامی کانگریس کا نظام ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ عوامی کانگریس کا نظام چین کا بنیادی سیاسی نظام ہے۔اس نظام میں عروج پر این پی سی بیٹھی ہے، جو ریاستی طاقت کا سب سے بڑا عضو ہے۔
عوامی جمہوریہ چین کے آئین کے مطابق، ریاست کے تمام انتظامی، نگران، عدالتی اور پروکیوریٹری ادارے عوامی کانگریس کے ذریعے تشکیل دیئے جاتے ہیں اور یہ کانگریس کو جواب دہ ہوتے ہیں اور کانگریس کی نگرانی کے تابع ہوتے ہیں۔عوامی کانگریس کے نظام کا ایک اہم اصول اور اس کے ادارہ جاتی ڈیزائن کا بنیادی تقاضہ یہ ہے کہ تمام ریاستی اداروں اور ان کے عملے کی طاقت ، نگرانی اور جانچ پڑتال کے تابع ہے۔پیپلز کانگریس کی پانچ سطحوں پر 2.7 ملین سے زیادہ نمائندے ہیں ، جن میں این پی سی کے تقریباً 3 ہزار نمائندے بھی شامل ہیں۔

یہ نظام مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کرنے اور معاشرے کے متنوع طبقوں کا احاطہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئین میں اعلان کیا گیا ہے کہ چین میں اقتدار کے مالک عوام ہیں، اور جن اداروں کے ذریعے لوگ ریاستی طاقت کا استعمال کرتے ہیں وہ نیشنل پیپلز کانگریس اور مقامی عوامی کانگریس ہیں جو ہر سطح پر ہیں۔جزوقتی حیثیت میں کام کرتے ہوئے، مختلف سطحوں پر این پی سی کے نمائندے لوگوں کی آواز کے لئے کلیدی چینل ہیں۔یہ نمائندے عوام کے مفادات کے لئے کھڑے ہونے اور اُن کی حقوق کی ترجمانی کرنے کے حقدار اور پابند ہیں۔این پی سی کے نمائندے فعال طور پر ریاستی امور میں مصروف رہتے ہیں۔ سالانہ کل رکنی اجلاس میں، تجاویز پیش کرنے کے علاوہ،نمائندے اہم قانونی دستاویزات اور اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کی تبدیلیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور ان پر ووٹ دیتے ہیں، جس میں ہر پانچ سال بعد چین کے صدر اور نائب صدر کا انتخاب بھی شامل ہے.

سالانہ اجلاس کی مصروفیات کے بعد، یہ نمائندے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، تربیتی پروگرام لیتے ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے معائنے اور اہم یا فوری امور پر تحقیق میں حصہ لیتے ہیں. ان میں سے کچھ کو این پی سی کی مستقل باڈی "این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی" کے دو ماہی قانون ساز اجلاس کو دیکھنے کے لئے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔جب این پی سی کا سالانہ اجلاس اختتام پزیر ہو جاتا ہے تو این پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دیگر معاملات کے علاوہ قوانین پر غور و خوض اور اسے اپنانے کے لئے اجلاس منعقد کرسکتی ہے۔ قانون سازی کے کاموں پر نچلی سطح اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رائے حاصل کرنے کے لئے، مقامی قانون سازی کے دفاتر کا ایک گروپ قائم کیا جاتا ہے، جو گراس روٹ لیول پر موجود کمیونٹیز اور افراد کو اپنے قانون سازی کے خدشات کو اجاگر کرنے اور سماجی رائے کی عکاسی کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قانون سازی کے عمل میں عوام کی آواز سنی جائے اور اس کی عکاسی کی جائے، جس سے عوامی طرز کی جمہوریت کو مزید فروغ ملے۔

رواں سال این پی سی کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 15 ستمبر 1954 کے بعد سے ، جب پہلی این پی سی کے اولین اجلاس میں شرکت کے لئے حق رائے دہی کے ذریعے منتخب کردہ تقریباً 1200 ارکان بیجنگ میں جمع ہوئے تھے ، عوامی کانگریس کے نظام نے ایک اہم ادارہ جاتی ضمانت فراہم کی ہے جس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو تیز رفتار معاشی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کے معجزے تخلیق کرنے میں عوام کی قیادت کرنے کی اجازت دی ہے۔

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1136 Articles with 430153 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More