آپ کیوں بیٹھ کر ہمیں دیکھ رہے ہیں۔۔ یشما گل نے رمضان کی راتوں میں گیم کھیلنے پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے کر چپ کروا دیا؟

image

رمضان 2024 میں گیم نائٹس کا بڑھتا ہوا رجحان دیکھا گیا اور ہم نے کئی مشہور شخصیات کو کئی مقامات پر مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوتے دیکھا۔ جس میں بیڈمنٹن اور ٹینس جیسے جسمانی کھیل تھے جبکہ سحری سے پہلے بورڈ گیمز بھی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سال یہ رجحان بہت بڑھ گیا اور کھیل کی راتیں ہر دوسری رات منعقد ہوئیں۔

یشما گل بھی ان تمام کھیلوں کی راتوں کا مستقل حصہ رہی ہیں اور انہوں نے آخری عشرہ میں بھی اس میں حصہ لیا تھا۔ جس پر بہت سے لوگوں نے گیم نائٹس پر تنقید کی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس وقت کو عبادت میں استعمال کیا جانا چاہیے نہ کہ ان سب چیزوں میں۔

حال ہی میں یشما نے احمد بٹ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

یشما نے کہا کہ، رمضان میں ان کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے اور وہ سحری تک جاگنا بھی چاہتی ہیں اس لیے گیم نائٹ ایک اچھا خیال ہے۔ اس میں شامل جسمانی سرگرمی صحت کے لیے اچھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، جو لوگ تنقید کرتے ہیں وہ خود کیوں رمضان کی راتوں میں سوشل میڈیا پر بیٹھے رہتے ہیں انہیں بھی چاہیئے کہ اپنی عبادت پر توجہ مرکوز کریں اور ہماری تصویروں پر تبصرہ نہ کریں۔

You May Also Like :
مزید