چائے پی کر سموسے کھا کر کہتے ہیں استخارہ صحیح نہیں آیا۔۔ مایا خان لڑکی دیکھنے اور انکار کرنے کے خلاف بول پڑیں

image

“رشتے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ دو چار سموسے کھاتے ہیں۔ کچھ دن بعد فون کر کے کہتے ہیں کہ استخارہ صحیح نہیں آیا۔ پھر لڑکی والوں کو پھر کسی اور کی جانب سے رشتے کے لیے لڑکی دیکھنے آنے کی کال آتی ہے اور گھر والے لڑکی سے کہتے ہیں آج گھر جلدی آجانا تمھیں دیکھنے کے لئے لوگ آئیں گے“

یہ کہنا ہے مایا خان کا جو ایک بار پھر سماجی مسئلے کی جانب نشاندہی کررہی ہیں۔ اپنی حالیہ ویڈیو میں معروف اینکر ان تمام لڑکیوں کو مخاطب کررہی ہیں جو بار بار چائے کی ٹرالی سجانے اور مسترد ہونے کی اذیت سے گزرتی ہیں۔

مایا خان نے مزید کہا کہ دوسری بار آنے والے والے لوگ بھی ایسے ہی کرتے ہیں، لڑکی کو دیکھتے ہیں، چائے اور پانی پینے کے بعد چلے جاتے ہیں اور کچھ دن بعد جواب دینے کا کہتے ہیں۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ یوں ہی لڑکیوں کے لیے بار بار رشتے دیکھنے کے لیے کالز آتی ہیں اور لڑکیاں ہر بار شوروم میں تیار کرکے رکھی جانے والی شے کی طرح سجتی ہیں اور تیار ہوتی ہیں لیکن ان کے رشتے نہیں ہوتے۔

مایا خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں نے اس رویے کی مذمت کی اور کہا کہ لڑکی کوئی میز پر سجانے کی شے نہیں ہے جسے لوگ دیکھیں اور پسند نہ پسند کریں بلکہ اس کے بھی احساسات ہیں اور انھیں بھی درد ہوتا ہے۔ جب لوگ دوسروں کی بیٹی کی جگہ اپنی بیٹی بہو کو رکھ کر سوچیں گے تو یہ رویہ بھی تبدیل ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید