میں یہاں آیا ہی کیوں٬ چند ہوٹل جو آپ کی چھٹیوں کو بھیانک خواب میں بدل کر رکھ دیں

جب آپ کسی دوسرے ملک یا شہر میں کسی سیاحتی مقام کی سیر یا بزنس کے سلسلے میں جاتے ہیں تو یقینی طور پر آپ کا قیام کسی ہوٹل میں ہوتا ہے- ایسے میں آپ کا انتخاب ضرور ایسا ہوٹل ہوتا ہے جو تمام سہولیات سے آراستہ ہو تاکہ آپ کو کام کے ساتھ ساتھ آرام بھی میسر آسکے- لیکن کبھی کبھی یہی ہوٹل ایک بھیانک خواب بھی ثابت ہوجاتے ہیں جس کی چند دلچسپ مثالیں یہاں موجود ہیں-
 
image
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آدھی رات میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں آپ ہوٹل سے باہر کیسے نکلیں گے کیونکہ یہاں مہمانوں کی رہنمائی کرنے والے ایگزٹ کے اشارے تو خود گمراہ معلوم ہوتے ہیں-
 
image
ہمارے خیال میں ہوٹل میں موجود یہ سوئمنگ پول ایسے مہمانوں کے لیے جنہیں نہانا پسند نہیں ہوتا-
 
image
شاید یہاں کا اسٹاف کچھ زیادہ ہی سست ہے یا پھر وہ آپ کو چاک و چوبند بنانا چاہتا ہے تب ہی تو نمک دانیوں میں نمک اور مرچ پیکٹ سمیت ہی رکھ دیے گئے ہیں-
 
image
ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ نے ایسا منفرد سِنک آج تک کسی بھی ہوٹل میں نہیں دیکھا ہوگا- اس سِنک کو بنانے والے کو تو ضرور سلامی پیش کرنی چاہیے-
 
image
ہوٹل کا ایسا کمرہ جس کے بارے میں خوفناک قصے مشہور ہوں اسی لیے اسے ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہو لیکن بدقسمتی سے یہ سب آپ کو ہوٹل پہنچنے کے بعد پتہ چلے-
 
image
اس ہوٹل میں گرنا منع نہیں ہے بس درخواست میں احتیاط کے ساتھ گرنے کی گزارش کی جارہی ہے- یقیناً یہ ٹرانسلیشن کی ایسی دلچسپ غلطی ہے جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے-
 
image
ہلٹن ہوٹل میں رکھی یہ کتابیں کسی لائبریری کا حصہ نہیں ہیں بلکہ صرف ان کو سجاوٹ کے لیے استعمال کیا گیا ہے- اس لیے اپنا مطالعے کا شوق گھر جا کر ہی پورا کریں-
 
image
جب آپ انٹرنیٹ پر تصاویر دیکھ کر ہوٹل بک کروائیں تو حقیقت میں آپ کے ساتھ کچھ ایسا بھی ہوسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: