اردو زبان کو اہمیت

(Mujahid Ullah, Rawalpindi)

ہم اپنی اردو زبان کو اہمیت دے رہے ہیں ؟
ہمیں دیکھنے کو یہی ملتا ہے کہ ہماری قومی زبان اردو ہے مگر ہم نے انگریزوں سے آزادی تو حاصل کی لیکن ہم اپنی قومی زبان کو فروغ نہیں دے سکے۔ ہمیں آئین میں تو پڑھایا جاتا ہے کی ہماری قومی زبان اردو ہوگی۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اپنے آزاد ملک میں رہ کر بھی ہم غلامی کی زندگی جی رہے ہیں۔ آج دیکھا جائے تو ہمارا یہ حال ہے کہ ہمیں اردو صحیح سے لکھنے بھی نہیں آتی ہے۔ جس بھی ملک نے آج تک ترقی کی ہے اس کا پہلا ہدف اپنی زبان کو فروغ دینا تھا۔ جب تک ہم اپنی زبان کو اہمیت نہیں دینگے اس وقت تک ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ نئی نسل کو ادب بھی یونان و یورپ والا چاہئے۔انگریزی بھی وقت کی ضرورت ہے مگر ہمیں انگریزی کو اپنے سلیبس کے حد تک محدود کرنا چاہئے۔اگر ہم کوئی درخواست یا خط لکھتے ہیں وہ تو کم از کم اردو میں لکھے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ اپنی قومی زبان اردو کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

Mujahid Ullah
About the Author: Mujahid Ullah Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.