Add Poetry

رہی زندگی تو پھر بات ہوگی

Poet: ماہم طاہر By: Maham Tahir, karachi

رہی زندگی تو پھر بات ہوگی
طلوعِ سورج کے ہمراہ ملاقات ہوگی

قلم ہوگا پر اوراق غائب ہوں گے
دن پر غالب ایسی رات ہوگی

راستے تمام اوجھل ہو جائیں گے
دھند ہوا کے اتنے ساتھ ساتھ ہوگی

نام، لقب سب بھول جائیں گے
عملِ دنیا سے لوگوں کی شناخت ہوگی

قہرِ خدا جوش میں آئے گا جب!
پتھر سی ظالموں کی اوقات ہوگی

Rate it:
Views: 26
14 Mar, 2024
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets