ماں باپ نے بھاگ کر شادی کی، اس لیے بیٹی نے ایسا کیا ۔۔ دعا زہرہ کے والد نے سر پر قرآن رکھ کر تمام الزامات کا جواب دے دیا

image

والدین اپنے بچوں کی تربیت کرنے کے لیے بہتر سے بہتر طریقہ آزماتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک نیک انسان بنائیں۔ لیکن کہیں نہ کہیں کوئی ایک غلطی بھی والدین کو بھاری پڑ جاتی ہے۔ دعا زہرہ کے کیس میں کس کی غلطی ہے اور کون قصور وار ہے اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ لیکن لوگوں نے دعا اور اس کے والدین پر الزامات لگانے شروع کر دیے کہ ماں باپ نے بھاگ کر شادی کی ہوگی اس لیے اولاد نے ایسا کیا، یہ مکافاتِ عمل کا سلہ ہے۔ ایسے تمام تر الزامات کا جواب دیتے ہوئے دعا کے والد نے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے سر پر قرآن رکھ لیا اور کہہ رہے ہیں کہ میں نے بھاگ کر شادی نہیں کی۔ ہم نے اپنے گھر والوں کی رضا مندی اور سب کے سامنے خوشی سے شادی کی تھی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دکھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تو ابھی اپنی بیٹی کی شادی کا سوچا ہی نہ تھا اور جو کہا جا رہا ہے کہ اس کے کزن زین سے شادی کا فیصلہ کیا تھا تو ایسا بالکل بھی سچ نہیں ہے۔ میرا کوئی بھائی نہیں ہے میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں اور جس گھر کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ تو پہلے سے ہی میری ملکیت ہے تو مجھے کسی سے نہ تو پیسوں کا لالچ ہے اور نہ ہی کسی کا قرض دینا ہے۔

میری بیٹی کسی دباؤ میں ہے اور وہ مجھے یقین ہے کہ واپس مل جائے گی جس وقت وہ مجھے واپس ملے گی میں اس کی شادی 22 سال کی عمر تک تو کرنے کا سوچوں گا بھی نہیں کیونکہ وہ پختگی کی عمر ہوتی ہے۔ میں اپنی بیٹی سے محبت کرتا ہوں اس کے لیے سب کچھ کروں گا۔ اس نے مجھے یا اپنی ماں سے کبھی کہا ہی نہیں کہ اس کو کوئی پسند ہے یا شادی کرنا چاہتی ہے۔ یہ تمام بے بنیاد باتیں ہیں۔

You May Also Like :
مزید