میں نے 36 برس میں ایک شادی کی بیٹے نے 10 سال میں 2 شادیاں کر لیں۔۔ بہروز اور سفینہ نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کی کیا وجہ بتائی؟

image

"میں نے 36 برس پہلے ایک شادی کی تھی. میرے بیٹے نے 10 سال میں دو شادیاں کر لیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا جنھوں نے اپنی اہلیہ سفینہ کے ساتھ نعمان اعجاز کے ٹاک شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی.

ایک سوال کے جواب میں سفینہ بہروز کا کہنا تھا کہ آج کل نئی نسل میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں میں برداشت نہیں رہی.

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بیاہ کر آئی تھیں تو جوائنٹ فیملی سسٹم تھا اور سب ایک ساتھ رہتے تھے. انھیں سب کا خیال رکھنا اچھا لگتا تھا. لیکن آج کل کے بچوں میں وہ برداشت نہیں ہے جو ہم میں تھی، جو ہمیں سکھائی گئی. شاید کسی کو عقل آجائے.

بہروز اور سفینہ نے بتایا کہ ہمارے لئے بیٹے کا سکون زیادہ اہم ہے. ہماری بڑی پوتی نوریح ہمیں بہت پیاری ہے اور ہم اپنی سابقہ بہو کے گھر جاتے ہیں وہ بھی ہماری بیٹی ہے. یہ نہیں چاہتے کہ کل کو پوتی کو لگے کہ میری ماں سے کوئی بات نہیں کرتا. لوگ کچھ بھی کہیں ہمیں اپنی زندگی اچھی گزارنی ہے. شادی شدہ جوڑے برداشت کرنا سیکھیں اور ایک دوسرے کو سمجھیں.

You May Also Like :
مزید