تمھارا کوئی حق نہیں کہ تم۔۔ سیف علی کے بیٹے کی تصویر پر سوتیلی ماں کرینہ نے کیا تبصرہ کیا؟ صارفین بھی چونک اٹھے

image

"تمھارا کوئی حق نہیں بنتا تم اتنے ہینڈسم لگو"

یہ تبصرہ کیا ہے اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سوتیلے بیٹے ابراہیم علی کی تصویر پر جنھوں نے حال ہی میں فلوریڈا میں فارمولہ ون ریس کے دوران انہوں نے ریسنگ کار کے اسٹار چارلس لیکرک کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بیٹے ہیں. البتہ کرینہ کپور کے اپنے دونوں سوتیلے بچوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں. ابراہیم علی خان کی شکل حیران کن طور پر ہو بہو اپنے والد جیسی ہے.

ابراہیم علی خان کی پوسٹ پر کیا جانے والا تبصرہ دراصل مشہور زمانہ فلم کبھی خوشی کبھی غم کا وہ ڈائیلاگ ہے جو کرینہ کپور آئینے میں خود کو دیکھتے ہوئے ادا کرتی ہیں.

You May Also Like :
مزید