مرینہ خان بچے کیوں نہیں پیدا کرنا چاہتی تھیں؟ نجی زندگی سے متعلق پہلی بار اہم راز کھول دیا

image

"میں نے اور شوہر نے مشترکہ طور پر بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم دونوں بھتیجے اور بھانجیوں سے ملنے جاتے اور کھیلتے تھے لیکن گھر واپس آنے کے بعد بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے تھے"

یہ انکشاف کیا ہے سینئر اداکارہ مرینہ خان نے جن کے شوہر جلیل اختر بھی ٹیلی-ویژن پروڈیوسر ہیں. حالیہ پوڈکاسٹ میں مرینہ خان نے اپنی نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بے اولادی کی وجہ اپنا فیصلہ قرار دی.

مرینہ خان نے بتایا کہ اُس وقت میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور بچے کی پرورش کرنا بہت مشکل تھا میں کبھی بھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھی. زندگی میں کبھی ایسا خیال آیا تو بھی بچہ گود لینے کو ترجیح دوں گی۔ میں نے اور شوہر نے میڈیا پر کام کرنے کا آغاز کیا تو ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. اگر آج بھی ہمیں دوبارہ آپشن دیا جائے تو میں کام جاری رکھنے کو ترجیح دوں گی.

"میرے اور شوہر کے درمیان کبھی لڑئی جھگڑا نہیں ہوا. ہم دونوں ہمیشہ ساتھ کام کرتے ہیں اور سیر تفریح کے لئے جاتے ہیں بچے پیدا نہ کرنا فیصلہ ہم دونوں کا مشترکہ تھا اور یہ ہمارے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوا۔

مرینہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ان کو اور ان کے شوہر کو جانوروں سے کافی لگاؤ ہے. ایک بار انہوں نے دو بلیاں پالیں جن کے بچے ہوگئے اس طرح ان کے گھر میں 24 بلیاں ہوگئیں. اتنا ہی نہیں بلکہ ایک بار ایک آدمی ان کے گھر بلیوں سے بھرا کارٹن بھی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

You May Also Like :
مزید