سلمان خان نے کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کے درمیان کس کو چُنا؟ اداکار کے جواب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

image

سلمان خان کی محبت کی داستانیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ایک وقت تھا جب سلمان خان اور ایشوریا رائے کی محبت کے چرچے ہر جگہ تھے اور لوگ انکی جوڑی کو پسند بھی کرتے تھے، لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں اور پھر چند سالوں بعد ایشوریا نے ابھیشیک بچن سے شادی کرلی۔

ویسے تو سلمان خان آج بھی کنوارے ہیں، مگر ان گزرے سالوں میں ان کی زندگی میں کافی لڑکیاں آئیں اور گیئں جن میں سب سے نمایاں نام کترینہ کیف کا ہے۔ دونوں اداکاروں نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے بعد بریک اپ کرلیا، اور اب کترینہ کیف وکی کوشل کی بیوی ہیں۔

حال ہی میں ماضی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر گردش کر رہی ہے، جو کہ کرن جوہر کے مشہور شو "کافی ود کرن: سیزن 4" کی ہے۔

اس ویڈیو میں کرن نے سلمان خان سے پوچھا کہ ان کی نظر میں موسٹ اسٹنگ اداکارہ کون ہے ایشوریا رائے یا کترینہ کیف؟

جس پر سلمان خان نے بلا جھجھک جواب دیتے ہوئے کہا، ایشوریہ رائے۔

کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ اداکار نے جواب گُھمادیا اور کترینہ کیف کا نام بھی اپنے جواب میں شامل کیا۔

وائرل ویڈیو 10 برس پرانی ہے اس وقت کترینہ کیف کی شادی نہیں ہوئی تھی، جس پر سلمان خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ، ہم دیکھیں گے کہ ان کا نام کس کے ساتھ جُڑتا ہے۔

You May Also Like :
مزید