راج کمار راؤ نے کتنے کا بنگلہ خرید لیا۔۔ شاہ رخ خان کی وہ نصیحت کیا تھی جس کے بعد راجکمار راؤ نے جھانوی کپور سے مہنگے داموں گھر خرید لیا؟

image

“شاہ رخ خان نے مجھ سے ایک بات کہی تھی جو مجھے آج تک یاد ہے۔ ان کی بات کا مجھ پر اثر تھا“

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کا جنھوں نے حال ہی میں ممبئی میں ایک شاندار گھر خریدا ہے۔ راجکمار راؤ کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر خریدنا چاہتے تھے اس وقت شاہ رخ خان کی نصیحت یاد آگئی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ

“بیٹا کبھی بھی جب گھر لینا تو اوقات سے ذرا زیادہ کا لینا، کیونکہ پھر اوپر والا بھی دیکھتا ہے اور پھر تم خود بھی زیادہ محنت کرو گے“

راجکمار راؤ کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی اس بات سے بہت متاثر ہوئے تھے اور یہ بات ان کے دل کو لگی تھی۔

واضح رہے راجکمار راؤ نے یہ گھر بھارتی اداکارہ جھانوی کپور سے 44 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے جبکہ جھانوی نے یہ گھر دسمبر 2020 میں 39 کروڑ میں خریدا تھا۔

You May Also Like :
مزید